پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سپنا جین کی غزلیں — Sapna Jain Ghazals

سپنا جین کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تم نہیں تو کہیں قرار نہیں (غزل)

تم نہیں تو کہیں قرار نہیں

اب بہاروں کا انتظار نہیں

صرف تم پر یقین ہے مجھ کو

اس زمانہ پہ اعتبار نہیں

آپ کی رہبری سے ہے امید

میرا رستوں پہ اختیار نہیں

پھول پروت ندی ستارے جھیل

بن تمہارے کہیں نکھار نہیں

صرف جھگڑا ہوا ہے چھوٹا سا

دوستی میں کہیں درار نہیں

میں نے نمبر لیا ہے بس یوں ہی

گفتگو کا کوئی بچار نہیں

جس کی تخلیق عشق نے کی ہو

اس سا کوئی بھی شاہکار نہیں

زیست کو چاہتوں سے سجایا کہاں (غزل)

زیست کو چاہتوں سے سجایا کہاں

تم نے روٹھے ہوؤں کو منایا کہاں

روشنی بانٹ کر تیرگی میں رہے

اپنے حصہ کا سورج بچایا کہاں

ایک ہی بار ہوتی ہے دل کی لگی

دل جو ٹوٹا تو پھر سے لگایا کہاں

کب سے آنکھیں بچھی ہیں یہ دہلیز پر

جانے والا پلٹ کر وہ آیا کہاں

سب مکھوٹے کے اندر بہت خوش ہوئے

ہم گرے تو کسی نے اٹھایا کہاں

لوگ ساحل سے لیتے رہے بس مزہ

ڈوبتے کو کسی نے بچایا کہاں

دھوپ میں اب دکھوں کی اکیلے ہیں سب

وہ سروں پہ محبت کا سایا کہاں

مزید غزلیں از سپنا جین ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں