سنتوش کھروڑکر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
بھلانے کے لیے راضی تجھے یہ دل نہیں ہوتا (غزل)
بھلانے کے لیے راضی تجھے یہ دل نہیں ہوتا
تبھی تو یاد سے تیری کبھی غافل نہیں ہوتا
محبت کو ابھی تک میں نے اپنی راز رکھا ہے
تمہارا ذکر یوں مجھ سے سارے محفل نہیں ہوتا
تجھے ہی ڈھونڈھتا رہتا میں اپنے آپ میں ہر دم
صنم تو میرے جیون میں اگر شامل نہیں ہوتا
دغا دینا ہی عادت بن گئی ہو جس کی اے یارو
بھروسے کے کبھی وہ آدمی قابل نہیں ہوتا
ہمیشہ بیج بوتا ہے جو نفرت کے زمانے میں
اسے سنتوشؔ جیون میں کبھی حاصل نہیں ہوتا
زندگی سے دور کب تک جاؤ گے (غزل)
زندگی سے دور کب تک جاؤ گے
کس طرح سچائی کو جھٹلاؤ گے
سادگی اتنی میاں اچھی نہیں
زندگی میں روز دھوکا کھاؤ گے
تلخ یادیں دل سے مٹتی ہی نہیں
زندگی میں چین کیسے پاؤ گے
تم غموں کو مات دینا سیکھ لو
اشک پیکر کب تلک غم کھاؤ گے
اپنی کمزوری کو ظاہر مت کرو
ورنہ ہر سودے میں گھاٹا کھاؤ گے
مزید غزلیں از سنتوش کھروڑکر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں