پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ثمینہ ثاقب کی غزلیں — Samina Saqib Ghazals

ثمینہ ثاقب کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بارہا دل توڑنا اچھا نہیں (غزل)

بارہا دل توڑنا اچھا نہیں

مان جاؤ روٹھنا اچھا نہیں

زندگی ہر موڑ پر غم دے چکی

اب ترا منہ پھیرنا اچھا نہیں

ہاتھ کو ہاتھوں میں لینا ٹھیک پر

چوڑیوں کو توڑنا اچھا نہیں

غیر سے ملنا گوارا ہے تمہیں

بس ہمارا سامنا اچھا نہیں

عشق کو سنجیدگی سے لو میاں

عشق میں یہ بچپنا اچھا نہیں

جیتنا مشکل ہے لیکن ہجر سے

یوں مسلسل ہارنا اچھا نہیں

کب آئے گا وہ شہزادہ توبہ ہے (غزل)

کب آئے گا وہ شہزادہ توبہ ہے

کھول کے بیٹھی ہوں دروازہ توبہ ہے

اب تجھ سے ملنے کی خاطر سجتی ہوں

ناک میں موتی منہ پر غازہ توبہ ہے

چائے میرے ہاتھ سے گرنے والی تھی

اس نے اس انداز سے گھورا توبہ ہے

ہونٹوں پر وہ آنکھیں جیسے ٹھہری ہیں

تتلی پر اک بھنورا چھوڑا توبہ ہے

شرم سے پانی ہو جانے کو چاہے جی

جڑ کر میرے ساتھ ہے بیٹھا توبہ ہے

عکس اسی کا مجھ کو دکھنے لگتا ہے

جب بھی تکتی ہوں آئینہ توبہ ہے

یوں ہی برتن میز پہ اب تک رکھے ہیں

غصے میں کیوں ناشتہ چھوڑا توبہ ہے

اس پر کالا اسمانی اور پیچ کلر

جچتا ہے ہر رنگ کا جوڑا توبہ ہے

چوڑی توڑے چٹکی کاٹے چھپ جائے

میری اس دل دار سے توبہ توبہ ہے

مزید غزلیں از ثمینہ ثاقب ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں