پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ثمیر کبیر کی غزلیں — Sameer Kabeer Ghazals

ثمیر کبیر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

چلو نا ساتھ ہی چلتے ہیں ہم دونوں کنارے تک (غزل)

چلو نا ساتھ ہی چلتے ہیں ہم دونوں کنارے تک

ذرا میرے سہارے تک ذرا تیرے سہارے تک

وفا دونوں میں شامل ہے ہم آخر تک نبھائیں گے

مرے اللہ پکارے تک ترے اللہ پکارے تک

زمین عشق پر ہم نے نئی دنیا بسائی تھی

اور اک رستہ بنایا تھا جو تھا میرے تمہارے تک

مجھے کیوں چھوڑ جاتے ہو یہ دل کیوں توڑ جاتے ہو

میں کچھ بھی تو نہیں ہمدم مگر تیرے سہارے تک

کوئی صورت کتاب سے نکلے (غزل)

کوئی صورت کتاب سے نکلے

یاد سوکھے گلاب سے نکلے

میری آنکھیں ہے منتظر اب بھی

کب وہ چہرہ نقاب سے نکلے

کتنے موتی ہیں اس کے آنچل میں

کتنی کرنیں حجاب سے نکلے

اے شب ماہ ٹوٹتا ہے بدن

درد شاید شراب سے نکلے

چاند اترا تھا شب کو آنگن میں

نیند ٹوٹے تو خواب سے نکلے

وہ مری پیاس کو بجھا دے گا

ایک قطرہ جو آب سے نکلے

مزید غزلیں از ثمیر کبیر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں