پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ثاقب مزید کی غزلیں — Sakib Mazeed Ghazals

ثاقب مزید کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دل کی باتیں دنیا تک پہنچاؤ تو (غزل)

دل کی باتیں دنیا تک پہنچاؤ تو

درد گھٹے گا درد سے باہر آؤ تو

دنیا والوں دکھ کی جڑ یہ دنیا ہے

تھوڑا تھوڑا اپنے اندر آؤ تو

ستہ دھاری خود چوکھٹ تک آئیں گے

ستہ کی آنکھوں سے آنکھ ملاؤ تو

کبھی نہیں مٹ سکتا ہے سچ کا سورج

جھوٹوں کی اینٹوں سے اینٹ بجاؤ تو

ملے گی منزل دل سے چاہنے والوں کو

منزل تک قدموں سے چلتے جاؤ تو

فائدہ یہ تو ہوا نام تمہارا لے کر (غزل)

فائدہ یہ تو ہوا نام تمہارا لے کر

چل پڑی سانس مری جسم کا بھارا لے کر

وقت بے وقت بڑی دور چلا جاتا ہوں

چند ٹوٹے ہوئے خوابوں کا سہارا لے کر

زندگی سچ میں تو جادو ہے تو اتنا کر دے

لوٹ کے آ مرے بچپن کو دوبارہ لے کر

بارہا شکریہ کہتا ہوں میں اس کو جس نے

مجھ کو ناکام کیا میرا سہارا لے کر

تیری خواہش ہے اگر یہ تو ہچکتا کیوں ہے

اے مرے دوست تو جا سارا کا سارا لے کر

کہیں ایسے بھی کوئی جشن مناتا ہے میاں

آ گئے ساتھ نیا ہجر کا مارا لے کر

لاش کا ٹکڑا تھا دامن میں ارے ماں تھی وہ

جا بہ جا پھرتی رہی اپنا دلارا لے کر

اب مرے دل میں بہت درد بھرا رہتا ہے

تم چلے آؤ محبت کو خدارا لے کر

مزید غزلیں از ثاقب مزید ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں