سید شاداب اصغر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
محبت ہے کیا چیز تم کو سکھا دیں (غزل)
محبت ہے کیا چیز تم کو سکھا دیں
تم آؤ تمہیں ہم بھی اک آسرا دیں
یہ مانا محبت میں اڑچن بہت ہے
اگر تم جو چاہو ہر اڑچن ہٹا دیں
سوائے تمہارے کوئی اور نہیں ہے
یہ دل اپنا بھی چیر کر ہم دکھا دیں
دبایا کئی خواہشوں کو ہے اس نے
محبت کی اس کو نہ کوئی سزا دیں
کتابوں سے رشتہ پرانا ہے اپنا
جو آؤ کبھی گھر تو تم کو دکھا دیں
تم ہو میری پریم کہانی کا کردار (غزل)
تم ہو میری پریم کہانی کا کردار
میری فلم میں شوخ جوانی کا کردار
تیری فطرت مجھ سے میل نہیں کھاتی
الگ تھلگ ہے آگ سے پانی کا کردار
دس دس بار پڑھی ہے میں نے مہابھارت
کوئی نہیں ہے کرن سا دانی کا کردار
کرداروں کی بھیڑ ہے شامل اس میں پر
میں ہوں راجا تو ہے رانی کا کردار
یہ چمن گل اور اس میں سب لوگ ہیں پھول
تم ہو جیسے رات کی رانی کا کردار
تیرے ہونے سے ہی میرا ہونا ہے
جیسے بدن میں خون و پانی کا کردار
مزید غزلیں از سید شاداب اصغر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں