صاعقہ علی نوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
رحمت بھرا سفینہ (نظم)
رحمت بھرا سفینہ
رمضان کا مہینہ
ہیں اس کے تین عشرے
تینوں کے رنگ اچھے
رحمت ہے اور خلاصی
بخشش بھی پائیں عاصی
اس میں جو دن بڑے ہیں
انعام سے بھرے ہیں
سوچوں سے بھی بڑا ہے
روزے کا جو صلہ ہے
سحری نبی کی سنت
افطار بھی ہے نعمت
دو نعمتیں ہیں پیاری
رحمت ہے جن سے جاری
پہلی ملی جو نعمت
وہ خوان میں ہے وسعت
دوجی کا کیا ہی کہنا
دیدار حق کا گہنا
اس میں قران آیا
ہم نے وطن بھی پایا
یہ پاک سرزمیں ہے
جنت سے کم نہیں ہے
انعام یہ خدا کا
صدقہ ہے مصطفیٰ کا
مزید غزلیں از صاعقہ علی نوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں