شرون کمار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
بات چھوٹی ہو یا ہو بڑی دوستو (غزل)
بات چھوٹی ہو یا ہو بڑی دوستو
تم نہ کرنا کبھی ہڑبڑی دوستو
رہ گزر کے بغل میں شجر ٹھیک ہے
دھوپ کل اور ہوگی کڑی دوستو
کوئی پرچھائی تنہا مجھے دیکھ کر
ساتھ میرے یوں ہی چل پڑی دوستو
بھومی دیکھی جو تھوڑی سی بھی دلدلی
آنکھ ان کی وہیں پر گڑی دوستو
بن گئی وہ ہی میری شریک حیات
یہ نظر جس سے پہلے لڑی دوستو
آنکھ ان سے ملانے سے کیا فائدہ (غزل)
آنکھ ان سے ملانے سے کیا فائدہ
اور دل کو لگانے سے کیا فائدہ
کوئی سپنا ان آنکھوں کو بھاتا نہیں
پھر انہیں نیند آنے سے کیا فائدہ
روتا چہرہ کوئی ہنس نہ پایا کبھی
اس طرح مسکرانے سے کیا فائدہ
گر کسی ٹھور کوئی اجالا نہ ہو
تو یہ دیپک جلانے سے کیا فائدہ
فرق پڑتا نہیں ہے اگر اس طرف
سر یہ اونچا اٹھانے سے کیا فائدہ
مزید غزلیں از شرون کمار ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں