ساحر نصرت راویری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
رہزنی کا اتر گیا سورج (غزل)
رہزنی کا اتر گیا سورج
روشنی آئی مر گیا سورج
گھات غربت سے کر گیا سورج
بن کے فرعون گھر گیا سورج
کوئی حیرت ہمیں نہیں ہوتی
کیوں قلندر سے ڈر گیا سورج
ہے ضرورت حلال کھائیں ہم
سایہ سایہ نکھر گیا سورج
دیکھتے ہی زوال کا منظر
اپنے اندر بکھر گیا سورج
ہے مقدر سوال کی صورت
رہبری ایسی کر گیا سورج
کر کے خاموش روشنی ساحرؔ
خامشی سے گزر گیا سورج
مزید غزلیں از ساحر نصرت راویری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں