ساحر محمودآبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
وو بات جو حضور کو مجھ سے خفا کرے (غزل)
وو بات جو حضور کو مجھ سے خفا کرے
دل میں تمام عمر نہ آئے خدا کرے
اتنا تو ہے کہ تھام لیا آپ نے ہی دل
اللہ میرے درد جگر کو سوا کرے
آ جائیں کل وہ خود مرے خط کے جواب میں
قاصد جو کہہ رہا ہے یہی ہو خدا کرے
ہو جس کو بوسہ اس لب جاں بخش کا نصیب
کیوں وو تلاش چشمۂ آب بقا کرے
کس کام کی بھلا شب فرقت میں چاندنی
اوڑھے بچھائے کوئی اسے کہئے کیا کرے
مزید غزلیں از ساحر محمودآبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں