پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ساحر داؤدنگری کی غزلیں — Sahir Daudnagri Ghazals

ساحر داؤدنگری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہ ایسے درد کا لمحہ ہے بھائی (غزل)

یہ ایسے درد کا لمحہ ہے بھائی

یہاں ہر شخص افسردہ ہے بھائی

سلگتی خواہشوں کے پیڑ پر کیوں

پرندہ کرب کا بیٹھا ہے بھائی

ہمارے اور اس کے درمیاں اب

بس اک ٹوٹا ہوا رشتہ ہے بھائی

زمانہ کچھ کہے لیکن غزل میں

ہمیں تو صرف سچ لکھنا ہے بھائی

یہاں ہر شخص مجھ سے پوچھتا ہے

سکون دل کہاں ملتا ہے بھائی

نہیں ہے مال و دولت پاس ساحرؔ

مگر اک خواب تو اپنا ہے بھائی

مزید غزلیں از ساحر داؤدنگری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں