پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سحر جوکھن پوری کی غزلیں — Sahar Jokhanpuri Ghazals

سحر جوکھن پوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

روایات قدیمہ کو مٹاؤ (غزل)

روایات قدیمہ کو مٹاؤ

نیا اک راستہ اپنا بناؤ

کوئی محروم رہ جائے نہ حق سے

جہاں پر ظلم ہو لڑنا سکھاؤ

گہر پنہاں جو ہیں حوا کے اندر

انہیں ڈھونڈو اگر تم ڈھونڈ پاؤ

یہ ماؤں کا بنیں اعلیٰ نمونہ

انہیں آداب ماؤں کے بتاؤ

بنیں ماہر ہنر میں اور فن میں

ہو جو تم سیکھتے ان کو سکھاؤ

ذرا سا تربیت پر دھیان دے کر

سحرؔ ان آبگینوں کو سجاؤ

زہر دل سے نکل گیا ہوتا (غزل)

زہر دل سے نکل گیا ہوتا

ایک طوفان ٹل گیا ہوتا

میں بھی پہلی ہی صف میں ہوتی آج

مکر میرا جو چل گیا ہوتا

درد بھی خوب سن لیا جاتا

داستاں میں جو ڈھل گیا ہوتا

اس کو پل بھر ہی مسکرانا تھا

دل سحرؔ کا بہل گیا تھا

مزید غزلیں از سحر جوکھن پوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں