سحر اندوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
حادثہ یہ سر بازار بھی ہو سکتا ہے (غزل)
حادثہ یہ سر بازار بھی ہو سکتا ہے
دل کسی روز گرفتار بھی ہو سکتا ہے
مری تہذیب سے خوشبو نہ نکالی جائے
ورنہ لہجے مرا تلوار بھی ہو سکتا ہے
اپنی آنکھوں سے پلانے کی کوئی بات بھی کر
میکدہ دور ہے انکار بھی ہو سکتا ہے
آج کل وہ بھی ملاقات پہ آمادہ ہے
آج کی رات چمتکار بھی ہو سکتا ہے
شاہزادے سے کہو محل سے باہر بھی رہے
یہ کنیزوں میں گرفتار بھی ہو سکتا ہے
مسئلہ یہ ہے کہ انتیسویں شب ہے لیکن
بادلوں چاند کا دیدار بھی ہو سکتا ہے
غزل منسوب اس کے نام ہو اچھا نہیں لگتا (غزل)
غزل منسوب اس کے نام ہو اچھا نہیں لگتا
کوئی پردہ نشیں بدنام ہو اچھا نہیں لگتا
ملاقاتوں کے جگنو آنکھ میں اچھے تو لگتے ہیں
چراغوں کی طرح انجام ہو اچھا نہیں لگتا
چلو اب شہر کی آوارگی سے بعض آ جائیں
حویلی گاؤں میں نیلام ہو اچھا نہیں لگتا
مری خواہش تری آنکھوں سے بہتے اشک پی جاؤں
مری توبہ سپرد جام ہو اچھا نہیں لگتا
گلابی شبنمی شامیں بھی میرے نام لکھنا تھیں
مرے حصے میں غم کی شام ہو اچھا نہیں لگتا