صغیر اشرف وارثی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اک دعا ہے زندگی (غزل)
اک دعا ہے زندگی
یا سزا ہے زندگی
پر فریب و پر الم
حادثہ ہے زندگی
اک اچٹتا خواب ہے
واقعہ ہے زندگی
اہل ذوق و فکر کا
فلسفہ ہے زندگی
ابتدا تھی زندگی
انتہا ہے زندگی
اشرفؔ اس کے نام سے
خوش نما ہے زندگی
فاصلے کم کیا کرے کوئی (غزل)
فاصلے کم کیا کرے کوئی
جب کسی سے ملا کرے کوئی
خوب صورت خطا کرے کوئی
بے وفا سے وفا کرے کوئی
آدمی سا ہو آدمی سے سلوک
یہ سمجھ کر گلہ کرے کوئی
کاش ایسی کبھی گھڑی آئے
میں کہوں اور سنا کرے کوئی
نوک مژگاں سے دل کی تختی پر
نام اپنا لکھا کرے کوئی
دینے دل کو عذاب چاہت کا
مجھ سے اشرفؔ ملا کرے کوئی
مزید غزلیں از صغیر اشرف وارثی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں