صغیر عالم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دل کا کھونا بہت ضروری ہے (غزل)
دل کا کھونا بہت ضروری ہے
عشق ہونا بہت ضروری ہے
اتنا آساں نہیں ہے پا لینا
پہلے کھونا بہت ضروری ہے
جس کے سینے میں درد ٹھہرا ہو
اس کا رونا بہت ضروری ہے
ان سے ہونی ہیں خواب میں باتیں
میرا سونا بہت ضروری ہے
صرف یادوں سے گھر نہیں بنتا
تیرا ہونا بہت ضروری ہے
اس کی جانب یوں موڑ دی آنکھیں (غزل)
اس کی جانب یوں موڑ دی آنکھیں
اس کے چہرہ پہ چھوڑ دی آنکھیں
پھر ترے خواب دیکھنے کے لیے
ہم نے بستر پہ چھوڑ دی آنکھیں
وہ جو آئے تو جاگ جاتی ہیں
اس کی آہٹ سے جوڑ دی آنکھیں
اب کے بالکل بھلا دیا اس کو
اب کے بالکل نچوڑ دی آنکھیں
مزید غزلیں از صغیر عالم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں