ساغر پالمپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ان سے ملنے کا سنجوگ (غزل)
ان سے ملنے کا سنجوگ
بن گیا جیون بھر کا روگ
اک پل کے سہواس نے ہی
جیون بھر کا دیا بجوگ
اپنے گھر میں رہ کر بھی
پردیسی سے ہیں ہم لوگ
ہم کیوں دیں قسمت کو دوش
دکھ سکھ ہیں کرموں کے بھوگ
ہم نہ رہے جب ساغرؔ تو
یاد کریں گے ہم کو لوگ
حال دل جن سے کہنے کی تھی آرزو (غزل)
حال دل جن سے کہنے کی تھی آرزو
وہ ملے تو ہمیں سے لگے ہو بہو
جسم کے بن کے بھیتر ہی تھا وہ کہیں
جس کو ڈھونڈا کیے دربدر کو بکو
کر کے اک بات ہی روح میں آ بسا
کتنی دل کش تھی اس شخص کی گفتگو
پھول یادوں کے جو سہن دل میں کھلے
ایک خوشبو سی بکھرا گئے چار سو
سرخ چہروں میں ساغرؔ نہ ڈھونڈھو مجھے
میری غزلوں میں ہے میرے دل کا لہو
مزید غزلیں از ساغر پالمپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں