پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

صفیہ اریب کی غزلیں — Safiya Arib Ghazals

صفیہ اریب کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

صحرائے ہستی (نظم)

صحرائے ہستی

میں

ایک چیز

آوارہ بھٹکتی رہی

مر گئی

پیاس سے

زرد رو

چمن میں

گرد و غبار

انگڑائیاں

لے رہا ہے

خشک پتے

منتظر ہیں

جنبش یک تار نفس کے

اور

دیدہ نم

ٹکٹکی باندھے

راستہ

تک رہے ہیں

قاصد کا

جانے کب

رہائی کا پروانہ

آئے گا

گھٹائیں

جھوم کے آتی ہیں

گھر کے

آنگن پر

نہ پوچھو

کیسے رستی ہیں

کھل بھی جاتی ہیں

کمرے سے

دور رہتی ہیں

سبزہ

دیوار سے باہر

لہکتا ہے

کمرے میں

صرف

ایک لیمپ

جلتا ہے

موت اور

زندگی

کے درمیاں

فاصلہ بہت

لگتا ہے

موت کے ہمراہ

زندگی کے ساتھ

مر رہی ہوں

خاموشی کی

عادت ڈالو

سکون مل

جائے گا

ہاں

خاموشی

بے آواز خاموشی

ایک بار

الفاظ کو

توڑ دو

معنوں کے

کرب سے

نجات مل جائے گا

ساری جنگیں

آپ ہی آپ

رک جائیں گی

مری آنکھوں

سے اب

الفاظ کی

بوندیں ٹپکتی ہیں

ٹپکنے دو

مزید غزلیں از صفیہ اریب ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں