سعیدالحق سعید اٹاوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
زندگانی حسرتوں کا نام ہے (غزل)
زندگانی حسرتوں کا نام ہے
ہے وہی زندہ کہ جو ناکام ہے
میرے مر جانے پہ بولے چارہ گر
اب اسے سونے ہی دو آرام ہے
اے محبت بعد جاں کیا دوں تجھے
اب یہاں کیا ہے خدا کا نام ہے
ہے یقیناً وہ مقدر کا دھنی
جس کے تن پہ جامۂ احرام ہے
نرم بستر پر ہوں میں لیٹا ہوا
ان دنوں آرام ہی آرام ہے
مت برائی کیجیو ہرگز سعیدؔ
گر تجھے تھوڑا بھی پاس نام ہے
ہے کسی کے لب رنگیں سے گل افشاں ہونا (غزل)
ہے کسی کے لب رنگیں سے گل افشاں ہونا
لوگ کہتے ہیں جسے فصل بہاراں ہونا
حضرت شیخ خطا سے نہ گریزاں ہونا
اس خطا ہی سے میسر ہوا انساں ہونا
کتنے گستاخ ہیں یہ باد صبا کے جھونکے
چاہتے ہیں تری زلفوں کا پریشاں ہونا
رند گمراہ کو پہلے یہ بتا دے واعظ
کیا ترے دل سے بھی ثابت ہے مسلماں ہونا
اس کو آرام زمانہ میں ملے گا کیسے
جس کی تقدیر میں لکھا ہے پریشاں ہونا
مزید غزلیں از سعیدالحق سعید اٹاوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں