پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سعیدہ جہاں مخفی کی غزلیں — Saeeda Jahan Makhfi Ghazals

سعیدہ جہاں مخفی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اپنی کھوئی ہوئی توقیر نمایاں کر دیں (غزل)

اپنی کھوئی ہوئی توقیر نمایاں کر دیں

کیوں نہ تاریکئ محفل کو فروزاں کر دیں

نور‌ سلطانہ و رضیہ کی حمیت کی قسم

گنبد‌ چرخ کو اک بار تو لرزاں کر دیں

فاطمہ زہرہ کے دل دوز تحمل کی قسم

عظمت رفتہ سے دنیا میں چراغاں کر دیں

جبر اور ظلم کی بنیاد کو ڈھ کر بہنو

آؤ اب ہمت مردانہ کو حیراں کر دیں

تفرقے سارے یہ آپس کے مٹا ڈالیں ہم

آؤ اب جرأت نسواں کو نمایاں کر دیں

ہند ویران ہوا ہم کو ہی مخفیؔ رکھ کر

اٹھو اس اجڑے گلستاں میں بہاراں کر دیں

مزید غزلیں از سعیدہ جہاں مخفی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں