سعیدہ ہاشمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
نہ کوئی چاند نہ خوابوں کا نگر میرا ہے (غزل)
نہ کوئی چاند نہ خوابوں کا نگر میرا ہے
ایک سنسان سا خاموش سا گھر میرا ہے
یہ زمیں چھوڑ چکی ساتھ مرے پیروں کا
اب خلاؤں کی طرف اگلا سفر میرا ہے
اتنی چھوٹی ہے یہ دنیا اسے معلوم نہ تھا
گھوم پھر کر جہاں پہنچا ہے وہ در میرا ہے
میں نے خواہش ہی نہ کی تھی کبھی اس کی ورنہ
آج بھی اس کے تو خوابوں میں گزر میرا ہے
یہ الگ بات کہ تقدیر نے ملنے نہ دیا
حق تو اس شخص کی سوچوں پہ مگر میرا ہے
تجھ کو شاید نہ یقیں آئے مگر سچ ہے یہی
تیری دہلیز پہ جھکتا ہوا سر میرا ہے
مزید غزلیں از سعیدہ ہاشمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں