پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سعید روشن کی غزلیں — Saeed Roshan Ghazals

سعید روشن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

برفیلی وادیوں میں تمازت تلاش کر (غزل)

برفیلی وادیوں میں تمازت تلاش کر

نفرت کے اس جہاں میں محبت تلاش کر

دیمک زدہ کتاب کی توقیر کم نہ کر

دانشوری کی اس میں عبارت تلاش کر

چہرے اداس کر دئے خوف و ہراس نے

افواہ کو نہ دیکھ حقیقت تلاش کر

رہتا نہیں ہے وقت سدا ایک سا کبھی

خستہ عمارتوں کی تو عظمت تلاش کر

چوپال پہ تو بیٹھ بزرگوں کی بات سن

روشنؔ خیال کی تو حکایت تلاش کر

مزید غزلیں از سعید روشن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں