سعید کاتب کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
بے مطلب کی یاری رکھ (غزل)
بے مطلب کی یاری رکھ
اپنا پلہ بھاری رکھ
جانے کب آ جائے بلاوا
جانے کی تیاری رکھ
کاٹنی ہے زنجیر ستم تو
تیغ عمل دو دھاری رکھ
یہ دنیا چالاک بہت ہے
تھوڑی سی ہشیاری رکھ
میزان گفتار میں احمرؔ
پات سدا معیاری رکھ
انسان یوں گھرا ہے عذابوں کے درمیاں (غزل)
انسان یوں گھرا ہے عذابوں کے درمیاں
جیسے کوئی ہرن ہو سرابوں کے درمیاں
مانند پیاز ہیں سبھی چہرے پرت پرت
ہر کوئی چھپ گیا ہے نقابوں کے درمیاں
گوشہ نشین کیا ہوئے محفوظ ہو گئے
کل تک جو جی رہے تھے عتابوں کے درمیاں
انسانیت تو اب بھی معطر نہ ہو سکی
الجھی رہی عبث یہ گلابوں کے درمیاں
ایک فلسفہ حیات کا پانے کے واسطے
گزری تمام عمر کتابوں کے درمیاں
مزید غزلیں از سعید کاتب ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں