پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سعدیہ سیٹھی کی غزلیں — Sadiya Sethi Ghazals

سعدیہ سیٹھی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

وہ رت جگوں کا بھی مجھ سے حساب مانگتا ہے (غزل)

وہ رت جگوں کا بھی مجھ سے حساب مانگتا ہے

وہ اپنا کھویا ہوا کیوں شباب مانگتا ہے

عجیب شخص ملا ہے رہ محبت میں

جو بات بات کا مجھ سے جواب مانگتا ہے

بہت ہی شوخ ہے وہ مجھ سے شام ہوتے ہی

خود اپنی آنکھوں کی مجھ سے شراب مانگتا ہے

وہ چاہتا ہے مجھے ٹوٹ کر سمجھتی ہوں

مگر وہ کیوں مرا مجھ سے حجاب مانگتا ہے

اسی سے عشق میں کرتی ہوں سعدیہؔ لیکن

وہ سانس سانس کا مجھ سے حساب مانگتا ہے

مزید غزلیں از سعدیہ سیٹھی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں