پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

صدا نیوتنوی کی غزلیں — Sada Neotanvi Ghazals

صدا نیوتنوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اب ہے طوفان مقابل تو خدا یاد آیا (غزل)

اب ہے طوفان مقابل تو خدا یاد آیا

ہو گیا دور جو ساحل تو خدا یاد آیا

عقل کی راہنمائی کا بھرم ٹوٹ گیا

سامنے آئے مسائل تو خدا یاد آیا

زندگی عیش کی چھاؤں میں گزاری ہم نے

جب نہ نکلا کوئی حاصل تو خدا یاد آیا

کیوں نہ جذبات کے طوفاں میں سنبھالا خود کو

رہ گیا ٹوٹ کے جب دل تو خدا یاد آیا

ہم نے خود سہل پسندی کا شعار اپنایا

آ گئے سخت مراحل تو خدا یاد آیا

زندگی بھر نہ کیا یاد اسے ہم نے صداؔ

آ گئی موت کی منزل تو خدا یاد آیا

دکھ سہے دوسروں کی خوشی کے لئے (غزل)

دکھ سہے دوسروں کی خوشی کے لئے

یہ بڑی بات ہے آدمی کے لئے

تب کہیں جا کے ہر سو اجالا ہوا

خاک شمع ہوئی روشنی کے لئے

فکر بانگ درا ہم کو خود چاہئے

قافلے کب رکے ہیں کسی کے لئے

جس طرف دیکھیے کتنے جھوٹے خدا

صف بہ صف بیٹھے ہیں بندگی کے لئے

اے مری زندگی میں نے تیرا بھرم

کھو دیا لذت زندگی کے لئے

راحتیں غم کے بعد آتی ہیں اے صداؔ

غم بڑی چیز ہے آدمی کے لئے

مزید غزلیں از صدا نیوتنوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں