پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

صابرین نظام کی غزلیں — Sabreen Nizam Ghazals

صابرین نظام کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

خودی کی یاد دلانے کا دکھ نہیں بھرتا (غزل)

خودی کی یاد دلانے کا دکھ نہیں بھرتا

کسی سے مانگے سہارے کا دکھ نہیں بھرتا

کسی کے لوٹ کے آنے کی لاکھ خوشیاں ہوں

کسی کے چھوڑ کے جانے کا دکھ نہیں بھرتا

نئے یہ زخم تو ملتے ہیں بھر بھی جاتے ہیں

وہ اک شدید پرانے کا دکھ نہیں بھرتا

کسی کے ساتھ گزارا تو ہم بھی کر لیں گے

کسی کے ساتھ گزارے کا دکھ نہیں بھرتا

کہیں بھی بھاگ کے جاؤ گے یار سن لو تم

کہیں بھی وقت کے مارے کا دکھ نہیں بھرتا

مرے حبیب مرے دوست مرے ساتھی سن

کسی کے آنکھ چرانے کا دکھ نہیں بھرتا

بے زبانوں کا بھی اک طور بیاں ہوتا ہے (غزل)

بے زبانوں کا بھی اک طور بیاں ہوتا ہے

چل مجھے لے کے وہاں چل یہ جہاں ہوتا ہے

کسی کا سارا جہاں کوئے بتاں ہوتا ہے

دل مرا چیخ کے کہتا ہے کہ ہاں ہوتا ہے

اے خدا تجھ سے محبت تو نہیں کم لیکن

مجھ پہ غالب یہ مگر کار جہاں ہوتا ہے

ہجر میں تم مرے ہنسنے کا گلہ کرتے ہو

اصل میں وہ مری جاں ضبط فغاں ہوتا ہے

مرے اشعار کو آسان سمجھنے والو

مرے ہر شعر میں اک رمز نہاں ہوتا ہے

تم مجھے باندھ کے رکھ لو جو اگر ممکن ہو

یار خوشبو کا مگر کوئی مکاں ہوتا ہے

میری آواز سے آواز ملانے والے

تو مرے ساتھ ہے یا مجھ کو گماں ہوتا ہے

تجھ سے میں سوچ کے آتی ہوں بہت کچھ کہنے

پر ترے سامنے ہر لفظ گراں ہوتا ہے

مزید غزلیں از صابرین نظام ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں