صابر رضا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
سازشوں کے دور میں موسم نے یوں جکڑا ہمیں (غزل)
سازشوں کے دور میں موسم نے یوں جکڑا ہمیں
عین ممکن ہے مورخ بھی لکھے اندھا ہمیں
دوستی کی یہ ضروری شرط ہو جیسے کوئی
ہر قدم پر دوستوں نے دے دیا دھوکا ہمیں
جلتے خیموں میں ہماری نسل روندی جائے گی
یاد رکھے گی ہمارے بعد یہ دنیا ہمیں
پھر سنائی دے رہی ہے ہر طرف گھوڑوں کی ٹاپ
پھر نوید تشنگی دینے لگے دریا ہمیں
آدمی ہیں ہم نہیں ہیں پیڑ پر صابرؔ رضاؔ
بانٹنا ہوگا کڑکتی دھوپ میں سایہ ہمیں
جو ایک بار ملا تھا مجھے جوانی میں (غزل)
جو ایک بار ملا تھا مجھے جوانی میں
اب اس کا ذکر بہت ہے مری کہانی میں
بدن وہی ہے وہی خواہشوں کے پہناوے
نہیں ہے جوش مگر خون کی روانی میں
مجھے یقیں ہے پلٹنا ہے خالی ہاتھ مجھے
میں جال پھینک چکا ہوں اگرچہ پانی میں
وفا شعار تھے ہم لوگ زندگی ہم نے
گزار دی ہے ترے غم کی پاسبانی میں
مزید غزلیں از صابر رضا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں