پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

صابر فخر الدین یادگیری کی غزلیں — Sabir Fakruddin Yadgiri Ghazals

صابر فخر الدین یادگیری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بیچ سمندر میں رہتا ہوں (غزل)

بیچ سمندر میں رہتا ہوں

موجوں پر قدرت رکھتا ہوں

جو کچھ بھی کہنا ہوتا ہے

سامنے رو در رو کہتا ہوں

اوروں کی دل جوئی کر کے

اپنوں کے دکھ بھی سہتا ہوں

چاروں اور دشاؤں میں میں

مہکی مہکی سندرتا ہوں

پاک پوتر گنگا جیسی

غزلیں اور نظمیں لکھتا ہوں