صائب ایس ایم پاٹل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
پھر سے تیرا خیال آیا ہے (غزل)
پھر سے تیرا خیال آیا ہے
درد میں اک ابال آیا ہے
داؤں پر لگ گیا ہوں میں شاید
سکہ کوئی اچھال آیا ہے
وقت مجھ سے ملا نزاکت سے
بھیڑیا پہنے کھال آیا ہے
دل کے اندر دماغ ہے اس کے
جس کے دل میں سوال آیا ہے
سوکھ کر آیا ہے لہو میں دم
یوں قلم میں کمال آیا ہے
لازمی تھا امید اندھی ہونا
رات کے گھر جمال آیا ہے
جان اس دل کی بچانے کے لیے (غزل)
جان اس دل کی بچانے کے لیے
یاد آ بس یاد آنے کے لیے
بوجھ دن کا پتلیوں میں رہ گیا
طنز راتوں کے اٹھانے کے لیے
دیکھتا ہے جس نظر سے یہ مجھے
میں وہی ہوں اس زمانے کے لیے
سب یہی رہ جائے گا وقت اجل
کچھ نہیں کھونا ہے پانے کے لیے
فلسفہ ہو زندگی کا بس یہی
غم کماؤ تو اڑانے کے لیے
مزید غزلیں از صائب ایس ایم پاٹل ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں