ریاض نجم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اب تجھے یاد کون کرتا ہے (غزل)
اب تجھے یاد کون کرتا ہے
خود کو برباد کون کرتا ہے
روز سپنوں کو قید کرتا ہوں
جانے آزاد کون کرتا ہے
سر پٹختی ہیں خواہشیں دل میں
ورنہ فریاد کون کرتا ہے
عشق آزار ہی رہا میرا
حسن ایجاد کون کرتا ہے
کیا قیامت ہے دل مرے تھم جا
اتنی افتاد کون کرتا ہے
پہلے اس کی نیند میں جا کر دیکھوں گا (غزل)
پہلے اس کی نیند میں جا کر دیکھوں گا
پھر اس کو اک خواب سنا کر دیکھوں گا
گئے دنوں سے دھول اڑا کر دیکھوں گا
میں پانی میں آگ لگا کر دیکھوں گا
بن موسم کی بارش اچھی لگتی ہے
اس بارش میں پھول اگا کر دیکھوں گا
اس کی آنکھیں خواب میں دیکھی ہیں میں نے
میں اب ان میں خواب سجا کر دیکھوں گا
عشق تمہارا سانپ ہے میرے سینے پر
میں اس سانپ کو دودھ پلا کر دیکھوں گا
مزید غزلیں از ریاض نجم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں