پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رینو ورما کی غزلیں — Renu Verma Ghazals

رینو ورما کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پیار کا میرے تو حساب تو دے (غزل)

پیار کا میرے تو حساب تو دے

میرے مالک مجھے جواب تو دے

خواب ہو جائیں گے حقیقت بھی

شدت عشق میں شباب تو دے

نور چھلکے گا تیری الفت کا

اپنی چاہت کا آفتاب تو دے

ہے اندھیرا ترے بنا مجھ میں

اپنے چہرے کا ماہتاب تو دے

لکھ دے خوشیوں سے زندگی سب کی

رینوؔ کو وہ قلم کتاب تو دے

دل کے دروازے پر نظر رکھیے (غزل)

دل کے دروازے پر نظر رکھیے

کون آتا ہے یہ خبر رکھیے

پاؤں بالکل نہیں جلیں گے پھر

دھوپ کے سامنے شجر رکھیے

دوسرے کام بھی ضروری ہے

اپنے سائے کی بھی خبر رکھیے

روشنی بانٹتے ہے تارے وہاں

آسمانوں پہ بھی نظر رکھیے

کچھ چراغوں کو رکھیے چوکھٹ پر

اور کچھ دل کی طاق پر رکھیے

یہ پھسل جائے گا کسی بھی جگہ

دل کو تھوڑا سا تھام کر رکھیے

مزید غزلیں از رینو ورما ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں