پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

راز احتشام کی غزلیں — Raz Ehtisham Ghazals

راز احتشام کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پھسلا تو میاں طے ہے کہ غرقاب تو ہوگا (غزل)

پھسلا تو میاں طے ہے کہ غرقاب تو ہوگا

آنکھوں میں سمندر نہ سہی خواب تو ہوگا

گم صم سا جو اک شخص ہے دالان میں بیٹھا

اس کا بھی کوئی حلقۂ احباب تو ہوگا

مت مجھ سے الجھ یار بس اتنا سا سمجھ لے

جو خود کو میسر نہیں نایاب تو ہوگا

یہ کھائی مسئلے کا حل نہیں ہے (غزل)

یہ کھائی مسئلے کا حل نہیں ہے

جدائی مسئلے کا حل نہیں ہے

زمینی مسئلوں کا حل نکالو

کھدائی مسئلے کا حل نہیں ہے

لڑائی ہی ہمارا مسئلہ ہے

لڑائی مسئلے کا حل نہیں ہے

تو پھر سے آ گیا ہے منہ اٹھا کے

او بھائی مسئلے کا حل نہیں ہے

انہیں دنیا میں جینا بھی سکھاؤ

رہائی مسئلے کا حل نہیں ہے

ان اینٹوں کو سمندر برد کر دو

ترائی مسئلے کا حل نہیں ہے

لگاؤ سوچ کی گردن کو پھندا

یہ ٹائی مسئلے کا حل نہیں ہے

مزید غزلیں از راز احتشام ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں