پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

روش ندیم کی غزلیں — Ravish Nadeem Ghazals

روش ندیم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دوسرا کنارا ہو (نظم)

دوسرا کنارا ہو

سابقہ رفاقت کی گمشدہ مسافت کی

دھوپ دھوپ راہوں کا سایہ دار پیپل ہو

کرب نارسائی کے

اک سیہ سمندر میں تیرتا جزیرہ ہو

جس میں سرخ ہونٹوں کی بارشیں برستی ہیں

یہ لٹے سپاہی کی آخری پنہ گاہیں

آخری مچانیں ہیں

پہلی نارسائی کے دکھ بھرے نتیجے میں

جسم کی رفاقت سے خواہشیں بچانے کے

زندگی نبھانے کے

بس یوں ہی بہانے ہیں

دل نگر پہنچنے کو

آنکھ کے علاوہ بھی بے شمار رستے ہیں

دوسری محبت میں راستے بدلتے ہیں

تم کو کیا خبر جاناں

تم سے کیا کہیں جاناں

تم تو برف موسم میں آگ کا الاؤ ہو

درد کی تھکانوں میں روح کا پڑاؤ ہو

دوسری محبت ہو

مزید غزلیں از روش ندیم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں