پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رونق ٹونکوی کی غزلیں — Raunaq Tonkvi Ghazals

رونق ٹونکوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہم ان کو حال دل اپنا سنائے جاتے ہیں (غزل)

ہم ان کو حال دل اپنا سنائے جاتے ہیں

وہ بیٹھے سنتے ہیں اور مسکرائے جاتے ہیں

وہ بعد قتل بھی خنجر لگائے جاتے ہیں

شہید ناز کی شوکت بڑھائے جاتے ہیں

خموش محفل اعدا میں دور بیٹھے ہیں

غضب ہے تو بھی وہ آنکھوں میں کھائے جاتے ہیں

یہ انفعال ہے کس کس جفا گری کے عوض

کہ بات بات میں وہ منہ چھپائے جاتے ہیں

سمجھ ہے گیا میں کہوں گا نہ کچھ خدا کی قسم

شراب آپ مجھے کیوں پلائے جاتے ہیں

یہ بزم یار میں ہے قدر و منزلت رونقؔ

کہ آئے کوئی وہاں ہم اٹھائے جاتے ہیں

ان سے ملنا کسی بہانے سے (غزل)

ان سے ملنا کسی بہانے سے

ورنہ مطلب شراب خانے سے

نیند آ جائے گی سنا تو سہی

حال دل کم نہیں فسانے سے

ضبط غم سے ٹپک پڑے آنسو

عشق چھپتا نہیں چھپانے سے

آتش عشق بھی غضب ہے کوئی

بھڑک اٹھتی ہے کچھ بجھانے سے

ظلم کیا کیا سہے مگر رونقؔ

تم نہ باز آئے دل لگانے سے

مزید غزلیں از رونق ٹونکوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں