رؤف رضا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
قریب بھی تو نہیں ہو کہ آ کے سو جاؤ (غزل)
قریب بھی تو نہیں ہو کہ آ کے سو جاؤ
ستاروں جاؤ کہیں اور جا کے سو جاؤ
تھکن ضروری نہیں رات بھی ضروری نہیں
کوئی حسین بہانہ بنا کے سو جاؤ
کہانیاں تھی وو راتیں کہانیاں تھے وو لوگ
چراغ گل کرو اور بجھ بجھا کے سو جاؤ
طریق کار بدلنے سے کچھ نیا ہوگا
جو دور ہے اسے نزدیک لا کے سو جاؤ
خسارے جتنے ہوئے ہیں وو جاگنے سے ہوئے
سو ہر طرف سے صدا ہے کے جا کے سو جاؤ
یہ کار شعر بھی اک کار خیر جیسا ہے
کے طاق طاق جلو لو بڑھا کے سو جاؤ
اداس رہنے کی عادت بہت بری ہے تمہیں
لطیفے یاد کرو ہنس ہنسا کے سو جاؤ
ناشتے پر جسے آزاد کیا ہے میں نے (غزل)
ناشتے پر جسے آزاد کیا ہے میں نے
دوپہر کے لیے ارشاد کیا ہے میں نے
اے مرے دل تری ہستی نظر آتی تھی کہاں
تو کہاں تھا تجھے ایجاد کیا ہے میں نے
پھول ہی پھول ہیں تا حد نظر پھول ہی پھول
اس خرابے کے لیے یاد کیا ہے میں نے
سارے اسباب وہاں رکھے ہیں دروازے کے پاس
تیری جاگیر کو آباد کیا ہے میں نے
خاص موقعوں پہ جھلک اپنی دکھا سکتے ہیں
جن کو سنجیدۂ فریاد کیا ہے میں نے
آج وہ بھول سدھاروں تو سدھاروں کیسے
اس کو رخصت بہ دل شاد کیا ہے میں نے
دلی والوں کی زباں میں جسے دل کہتے ہیں
سرخ انگار تھا برباد کیا ہے میں نے