رسول جہاں بیگم بیدل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دیکھ کر اذن طرب ساقی و می خانے کا (غزل)
دیکھ کر اذن طرب ساقی و می خانے کا
جھک کے منہ چوم لیا شیشے نے پیمانے کا
ساز عشرت سے نکلتی ہے صداۓ ماتم
کیا یے دنیا ہے مرقع مرے غم خانے کا
نظر آتی ہے ہر اک بت میں خدا کی صورت
سلسلہ کعبہ ث ملتا ہے صنم خانے کا
آج وو محفل اغیار میں آتا ہے نظر
دل مرا آئنہ ہے جس کے پری خانے کا
حرم و دیر میں کس طرح لگے دل اس کا
جس کی نظروں میں ہو نقشہ ترے کاشانے کا
بیدلؔ اس طرح ث کچھ عمر بسر کی میں نے
زندگی کا ہوا اطلاق نہ مر جانے کا
مزید غزلیں از رسول جہاں بیگم بیدل ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں