رشمی لہر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
تیرا میرا ساتھ پرانا اچھا تھا (غزل)
تیرا میرا ساتھ پرانا اچھا تھا
خوابوں میں وہ آنا جانا اچھا تھا
خوشیوں میں آنسو چھلکانا اچھا تھا
اپنے پن کا سہج زمانہ اچھا تھا
دھڑکن بھی تب باتیں کرنے لگتی تھی
آنکھوں سے وہ آنکھ ملانا اچھا تھا
تیز ہوا میں الجھی لٹ پھنس جاتی تھی
ہنس کر تیرا پھر سلجھانا اچھا تھا
ہونٹوں تلک آ کر قصے رک جاتے تھے
یادوں میں پھر بھی کھو جانا اچھا تھا
سوچ میں ہوں اب تم اتنا کیوں بدلے ہو
اک لڑکا بس وہی پرانا اچھا تھا
وہ جو کہتے تھے ہم چپیاں چھوڑ دیں (غزل)
وہ جو کہتے تھے ہم چپیاں چھوڑ دیں
ضد ہماری تھی وہ تلخیاں چھوڑ دیں
کھیل نفرت کا مت کھیلئے یہ نہ ہو
آپ جلتی ہوئی بستیاں چھوڑ دیں
خود جو ممتا کی اس جگ میں پہچان ہیں
کوکھ میں مارنا بچیاں چھوڑ دیں
دھوپ کے ایک ٹکڑے کی ہے التجا
لوگ گھر کی کھلی کھڑکیاں چھوڑ دیں
پہلے میری انہوں نے زباں کاٹ لی
اب نصیحت یہ ہے سسکیاں چھوڑ دیں
مزید غزلیں از رشمی لہر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں