پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رشید جعفری کی غزلیں — Rashiid Jafri Ghazals

رشید جعفری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آؤ نیا منصوبہ بنائیں (نظم)

آؤ نیا منصوبہ بنائیں

دنیا کو اک راہ دکھائیں

جنگ کے بادل دور کریں ہم

ظلمت کو پر نور کریں ہم

امن کا پرچم لہرائیں ہم

ناسمجھوں کو سمجھائیں ہم

ظلم کی ہر بنیاد مٹائیں

سوکھ رہی ہے ڈالی ڈالی

زرد ہے باغوں کی ہریالی

کوئل بلبل چپ ہیں سارے

تتلی بھونرے ہیں دکھیارے

سوکھی ہوئی کلیوں کو کھلائیں

جگ مگ جگ مگ رنگیں راتیں

سورج کی دل کش سوغاتیں

امبر کے سنسار میں جا کر

تاروں کے بازار میں جا کر

پیارے چندا کو دیکھ آئیں

امی باجی دادی نانی

کہتی ہیں بھوتوں کی کہانی

کیفیؔ اور ساحرؔ کے ترانے

آؤ چلو ان سب کو سنانے

اور اپنے بھی گیت سنائیں

مزید غزلیں از رشید جعفری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں