پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رشید جاوید کی غزلیں — Rasheed Javed Ghazals

رشید جاوید کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

شجر سوکھا تو فوراً کٹ گیا ہے (غزل)

شجر سوکھا تو فوراً کٹ گیا ہے

کئی حصوں میں منظر بٹ گیا ہے

یقیناً فیصلہ کچھ اور ہوتا

ستارہ ہی نظر سے ہٹ گیا ہے

وہی تاریک منظر ہیں گھروں کے

کہا کس نے؟ اندھیرا چھٹ گیا ہے

کسے اب ڈھونڈتے پھرتے ہو لوگو؟

وفا کا مرحلہ تو کٹ گیا ہے

سنی جب اس نے پیاسوں کی کہانی

سمندر کا کلیجہ پھٹ گیا ہے

مزید غزلیں از رشید جاوید ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں