پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رانا گنوری کی غزلیں — Rana Gannauri Ghazals

رانا گنوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دیکھے ذرا کوئی کہ ہوں کیسا ملنگ میں (غزل)

دیکھے ذرا کوئی کہ ہوں کیسا ملنگ میں

برسات میں چلا ہوں اڑانے پتنگ میں

حیران آپ ہی نہیں ہیں دیکھ کر مجھے

اپنا مزاج دیکھ کے خود بھی ہوں دنگ میں

کیا پوچھتے ہیں آپ مرے دل کی کیفیت

دن رات اپنے آپ سے لڑتا ہوں جنگ میں

میری تمام عمر تو مستی میں کٹ گئی

پیری میں خاک سیکھوں گا جینے کا ڈھنگ میں

اب تو بڑے دباؤ میں کٹتی ہے زندگی

راناؔ کبھی رہا ہوں بڑا ہی دبنگ میں

میرے خط کا جواب آیا تھا (غزل)

میرے خط کا جواب آیا تھا

خط نہ لکھا کرو یہ لکھا تھا

میں زباں سے تو کہہ نہیں سکتا

جو نظارہ نظر نے دیکھا تھا

وقت مشکل وہ ساتھ چھوڑ گیا

جس پہ مجھ کو بڑا بھروسا تھا

اپنے بیگانے ہوتے جاتے تھے

بس اسی بات کا اچنبھا تھا

قتل کرتا تھا بے گناہوں کا

سب کی نظروں میں جو فرشتہ تھا

جس میں راناؔ ہماری عمر کٹی

وہ زمانہ بھی کیا زمانہ تھا

مزید غزلیں از رانا گنوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں