پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

راحت ملک کی غزلیں — Rahat Malik Ghazals

راحت ملک کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جب فضا کے نرم بستر پر مقدر سو گیا (غزل)

جب فضا کے نرم بستر پر مقدر سو گیا

ہاتھ سونا بھی اگر آیا تو پتھر ہو گیا

میں نے پھینکے اک پرندے کی طرف نظروں کے پھول

ہاتھ میرا بے زباں کے خون سے تر ہو گیا

تیری آنکھوں میں مقید ہو گئی میری نظر

نور کے صحراؤں میں کوئی پیمبر کھو گیا

فن میں وسعت آ گئی تو نام بھی اونچا ہوا

میرا سایا بھی مرے قد کے برابر ہو گیا

جستجو منزل کی لے آئی عمل کے دیس میں

ریل کی دہلیز پر کوئی سخن ور سو گیا

آرزو ڈوبی تھی راحت جستجو کے بحر میں

وسعت افلاک میں کوئی کبوتر کھو گیا

مزید غزلیں از راحت ملک ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں