راگھویندر دیویدی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
نیند کا بوجھ یوں پلکوں پہ اٹھائے رکھنا (غزل)
نیند کا بوجھ یوں پلکوں پہ اٹھائے رکھنا
رت جگی آنکھ میں کچھ خواب سجائے رکھنا
عشق میں رات گئی بات گئی سے آگے
سلسلہ دن کے اجالے میں بنائے رکھنا
وہ بلندی سے اتاریں گے پریشاں کر کے
تم اسی بات پہ معیار بنائے رکھنا
یہ الگ بات کہ آسان نہیں ہے لیکن
جھوٹ کے دور میں دستار بچائے رکھنا
میں ترے ساتھ رہوں گا یہ ضمانت میری
تو محبت کے چراغوں کو جلائے رکھنا
مزید غزلیں از راگھویندر دیویدی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں