پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رگھونندن شرما دانش کی غزلیں — Raghunandan Sharma Danish Ghazals

رگھونندن شرما دانش کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

خود اپنے آپ کی نظروں میں گر گیا ہے کوئی (غزل)

خود اپنے آپ کی نظروں میں گر گیا ہے کوئی

درخت کاٹ کے سائے کو رو رہا ہے کوئی

بہت زمانے سے اک ڈوبے شخص کی خاطر

تمام رات سمندر پہ کاٹتا ہے کوئی

تمہیں بتاؤ تمہیں کیسے اپنا دل دے دیں

تمہیں بتاؤ کہ صحرا میں ڈوبتا ہے کوئی

درخت چھوڑ کے پنچھی کہیں نہیں جاتے

تو کیا درخت کے پیچھے پڑا ہوا ہے کوئی

مرا وجود بھی تقسیم ہو گیا دانشؔ

تمہارے ہوتے ہوئے دل میں دوسرا ہے کوئی

گلابی ہونٹھ یہ قشقہ تمہارا (غزل)

گلابی ہونٹھ یہ قشقہ تمہارا

مجھے بھانے لگا چہرہ تمہارا

لبوں کو پڑ گئی عادت لبوں کی

بہت مہنگا پڑا بوسہ تمہارا

مکان جسم یوں تو ڈھ گیا پر

قیامت ڈھا رہا ملبہ تمہارا

میں جب بھی سوچتا ہوں خودکشی کی

بچاتا ہے مجھے چہرہ تمہارا

ہمیں بچھڑے ہوئے عرصہ ہوا پر

ابھی تک دل میں ہے نشہ تمہارا

مزید غزلیں از رگھونندن شرما دانش ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں