رفیع یوسفی محرم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جمعہ اور اتوار لگا ہے (نظم)
جمعہ اور اتوار لگا ہے
سستا پھر بازار لگا ہے
ہاکر چیزیں بیچ رہا ہے
اپنی جانب کھینچ رہا ہے
پانڈا بھالو گڈا بھی ہے
چابی والا بڈھا بھی ہے
چین سے آئی چڑیا لے لو
ہانگ کانگ کی گڑیا لے لو
پھولوں کا گلدستہ بھی ہے
جیبوں والا بستہ بھی ہے
انجن دیکھو ریل بھی دیکھو
جادو کا یہ کھیل بھی دیکھو
لوڈو لے لو ویڈیو لے لو
گھر پر جا کر مل کر کھیلو
فورین کا ہر آئٹم دیکھو
گھوڑا گاڑی ٹم ٹم دیکھو
اچھی ہے ہر چیز کھری ہے
ایک خریدو ایک فری ہے
مزید غزلیں از رفیع یوسفی محرم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں