پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

رفعت شمیم کی غزلیں — Rafat Shameem Ghazals

رفعت شمیم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

خود کو جب سے جان گئے ہم (غزل)

خود کو جب سے جان گئے ہم

دنیا کو پہچان گئے ہم

دشمن کو جب پاس سے دیکھا

دوست کو بھی پہچان گئے ہم

من میں کیسی آگ لگی یہ

تن کی چادر تان گئے ہم

اس کے دیار شوق سے اکثر

خود ہی تہی دامان گئے ہم

اب جو اٹھیں گے تو کاندھوں پہ اٹھانا ہوگا (غزل)

اب جو اٹھیں گے تو کاندھوں پہ اٹھانا ہوگا

بستر خاک پہ پھر ہم کو سلانا ہوگا

ہم سے اجڑے ہوئے لوگوں سے بھی مل کر دیکھو

درمیاں کوئی تو اک ربط پرانا ہوگا

آخری دھوپ ہیں آنکھوں میں بسا لو ورنہ

پھر کہاں خواب کسی شب کا سہانا ہوگا

جب ہو اثبات ہی خود اپنی نفی کا باعث

دل کو ہر قید تمنا سے چھڑانا ہوگا

تیری دنیا کی اذیت تو اٹھا لی یا رب

بوجھ عقبیٰ کا بھی کیا یوں ہی اٹھانا ہوگا

مزید غزلیں از رفعت شمیم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں