راز دہلوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کچھ ایسا بھی نہیں میرا اکیلے دل نہیں لگتا (غزل)
کچھ ایسا بھی نہیں میرا اکیلے دل نہیں لگتا
کوئی جب ساتھ ہوتا ہے سفر مشکل نہیں لگتا
تمہارے ساتھ ہونے کا ملا یہ فائدہ مجھ کو
تمہارے ساتھ ہوتا ہوں تو میں جاہل نہیں لگتا
خدا کی بات کرتا ہے بنا ذکر محبت کے
تو واعظ ہو گیا ہے پر ابھی فاضل نہیں لگتا
تمہاری مسکراہٹ کے لیے جینا ضروری ہے
وگرنہ یہ جہاں تو جینے کے قابل نہیں لگتا
ندی کے دو کناروں کی طرح ہم ساتھ تو ہیں پر
کبھی ساحل کے سینہ سے اجی ساحل نہیں لگتا
ذرا سا بے وفا سا ہو گیا ہوں (غزل)
ذرا سا بے وفا سا ہو گیا ہوں
تری صحبت کی یہ تاثیر ہے کیا
کوئی پتا تلک ہلتا نہیں ہے
ہوا کے پیر میں زنجیر ہے کیا
نظر تیری سے بھی کیا خوف کھانا
نظر تیری کوئی شمشیر ہے کیا
ترے لکھے کو میں سچ مان بیٹھوں
خدا کے ہاتھ کی تحریر ہے کیا
مزید غزلیں از راز دہلوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں