راکیش الفت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
چپ ہوں سب جانتا مگر ہوں میں (غزل)
چپ ہوں سب جانتا مگر ہوں میں
یہ نہ سمجھو کہ بے خبر ہوں میں
یوں تو کہنے کو اک شجر ہوں میں
لیکن افسوس بے ثمر ہوں میں
کوئی اپنا ہے میری کمزوری
ورنہ سچی بڑا نڈر ہوں میں
آج بے فکر ہو کے سو جاؤ
میرے گھر والو آج گھر ہوں میں
ذہن میں لائنیں ہیں سڑکیں ہیں
اب تو لگتا ہے خود سفر ہوں میں
ہر طرف خوشبوؤں سے بھر دوں گا
موسم گل کا منتظر ہوں میں
مجھ پہ چل کر تو دیکھیے الفتؔ
مخملی گھاس کی ڈگر ہوں میں
کہہ دو دل میں جو بات باقی ہے (غزل)
کہہ دو دل میں جو بات باقی ہے
یہ نہ سوچو کہ رات باقی ہے
عشق کی بات ہے ابھی کر لو
بھول جاؤ حیات باقی ہے
ساری دنیا ہے پھر بھی تنہا ہوں
اک تمہارا ہی ساتھ باقی ہے
آج کہتے ہیں بس شراب شراب
کل کہیں گے نجات باقی ہے
پہلے لازم ہے جیتنا دل کا
پھر کہاں کائنات باقی ہے
مزید غزلیں از راکیش الفت ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں