پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

قطب الدین قادری فیروز بیدری کی غزلیں — Qutbuddin Qadri Firoz Bedari Ghazals

قطب الدین قادری فیروز بیدری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سروقدت سہاوے جو نوبہار بن میں (غزل)

سروقدت سہاوے جو نوبہار بن میں

نازک نہال پنجیا اس جیو کے چمن میں

دو نین ہر قدم تل میں فرش کر بچھاؤں

جوں ہنس چلے لٹک تے سودھن ہنڈے انگن میں

جس بزم میں بی جھمکے میرا جو چاند سب نس

روتا اچھوں و جلتا جیوں شمع انجمن میں

گوریاں سہیلیاں میں سب جگ کیاں بساریاں

جب سانولی سکھی سوں مائل ہوا دکھن میں

تیری کمر کی ہاڈی سکھ سکھ ہوا جو دبلا

جوں تار پیرہن کا یو تار پیرہن میں

فیروز جے صمد کا دیکھن جمال صوری

ہر حال اس صنم کا آنکھیں خیال من میں

سنگار بن کا سرو ہے سو خط ترا اے شہ پری (غزل)

سنگار بن کا سرو ہے سو خط ترا اے شہ پری

مکھ پھول تے نازک دسے تو حور ہے یا استری

خوباں منیں ورساز توں خوش شکل خوش آواز توں

بہورنگ کرتی ناز توں چنچل سلکھن چھندبھری

یہ انگ باون باس کر ابھرن مکلل راس کر

راتا مرصع کاس کر مکتی سو ہے چولی ہری

اے نار سب سنگار سوں پگ پایلاں جھنکار سوں

جب سیج آوے پیار سوں ہوسی بدھاواں ہم گھڑی

سودھن کہے فیروزیا ایسے دوانا کی ہے کیا

تجھ کارنیں تپیا ہیا جیو تو اہے مجھ یاوری