قیوم اثر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
خواب خرگوش توڑ دینا ہے (نظم)
خواب خرگوش توڑ دینا ہے
تم کو پڑھنا ہے خوب پڑھنا ہے
میں تمہیں تتلیوں سے بہلاؤں
یا پتنگیں اڑا کے پھسلاؤں
اور کیرم کی گوٹیوں کے ساتھ
وقت برباد کرنا سکھلاؤں
ایک ہی کام کر گزرنا ہے
نانی دادی سے لوریاں بھی سن
کون کہتا ہے تجھ سے موتی چن
اتنا نادان ہو گیا ہے تو
بند آنکھوں سے گا رہا ہے گن
آسمانوں کی بات کرنا ہے
پڑھنے لکھنے سے جی چراتا ہے
گلی ڈنڈے میں جی لگاتا ہے
گیند بلے کا تو ہے شیدائی
عمر یوں ہی گزار دیتا ہے
اب نئے راستے پہ چلنا ہے
نیچے درجوں میں پاس ہو جانا
ننھے منوں کا سیڑھی چڑھ جانا
ہے سفر علم کا ذرا لمبا
حوصلوں سے مگر سمٹ جانا
بند ذہنوں کا اب تو کھلنا ہے
ایک نعمت کتاب ہے تیری
یوں ہی ٹلتی نہیں پریشانی
اس سے ملتے ہیں فائدے سارے
اس کی برکت کرے گی سلطانی
چاند تاروں میں جا کے رہنا ہے
مزید غزلیں از قیوم اثر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں