قمر ساقی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کس کی خواہش میں جل رہا ہے بدن (غزل)
کس کی خواہش میں جل رہا ہے بدن
موم جیسا پگھل رہا ہے بدن
دھیرے دھیرے بدل رہے ہیں خیال
رفتہ رفتہ بدل رہا ہے بدن
دکھ کے کانٹوں پہ سو رہا ہوں میں
غم کے شعلوں پہ جل رہا ہے بدن
حسن پر نور سے لپٹنے کو
پاگلوں سا مچل رہا ہے بدن
سیج پہ کھل رہے ہیں وصل کے پھول
رات پہ عطر مل رہا ہے بدن
صبح ہونے کو ہے قمرؔ صاحب
اک بدن سے نکل رہا ہے بدن
حد محبت کی پار بھی کر لی (غزل)
حد محبت کی پار بھی کر لی
اور پھر خود پہ شاعری کر لی
اس قناعت پسند سے مل کر
میرے غصے نے خودکشی کر لی
ہجر کا ایک پل بھی سہہ نہ سکا
اس کے آفس میں نوکری کر لی
نیند کو آنکھ پر لپیٹ لیا
اور پھر رات کی گھڑی کر لی
مزید غزلیں از قمر ساقی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں