قمر سجاد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
خون احساس کا الفاظ کو دے کر سارا (غزل)
خون احساس کا الفاظ کو دے کر سارا
سرخ رو ہم نے کیا فکر کا منظر سارا
ایک دوجے کو حسد اور انا لے ڈوبی
آپسی جنگ میں مارا گیا لشکر سارا
باہر اس گھر کی اکائی کا بھرم بھی کب تک
ٹکڑے ٹکڑے ہوا اندر سے جو کٹ کر سارا
ہم نے جس آتش الفت سے جلائے تھے چراغ
دل ہوا خاک اسی آگ میں جل کر سارا
درد و غم کے کئی طوفاں ہیں ابھی سینے میں
قطرہ قطرہ مجھے پینا ہے سمندر سارا
مزید غزلیں از قمر سجاد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں